نئی دہلی، آل انڈیا پری اینڈ پیرا کلینکل میڈکوز ایسوسی ایشن (اے آئی پی سی ایم اے) نے ہفتہ کو کہا کہ معیاری تعلیم کے لیے بیچلر آف میڈیسین اینڈ سرجری (ایم بی بی ایس) اور ڈاکٹر آف میڈیسن (ایم ڈی) پاس کئے ڈاکٹروں کو ہی اس سے متعلقہ طلباء کو پڑھانا چاہئے۔
ایسوسی ایشن نے ہفتہ کو یہاں ایک پریس کانفرنس میں یہ بات کہی۔ اس موقع پر اے آئی پی سی ایم اے کے صدر ڈاکٹر ابھینو پروہت نے کہا کہ ایل ایل بی، بی ٹیک، ویٹرنری، آیوروید، ہومیوپیتھی، نرسنگ اور فارمیسی اداروں جیسے دیگر پیشہ ورانہ اداروں کی ڈگریوں کی طرح میڈیکل کالج میں ایک ٹیچر بننے کے لئے تسلیم شدہ اور رجسٹرڈ ڈگری (ایم بی بی ایس) لازمی ہونے کے اصول کو سختی سے نافذ کیا جانا چاہئے۔
اے آئی پی سی ایم اے کے نائب صدر ڈاکٹر سی ایم کمال نے کہا کہ ان کا مقصد طبی اساتذہ کی اہلیت کا تعین کرنے کے قواعد کے بارے میں آگاہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نان میڈیکل ٹیچرز کی بھرتی کو مکمل طور پر روکنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دستیابی کی کمی کوالٹی پر سمجھوتہ کرکے پوری نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نان میڈیکل اساتذہ کی بھرتی میں نرمی کے فیصد کو کم کرنے پر این ایم سی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
اسوسی ایشن کے رکن ڈاکٹر ونود چھیپا نے کہا کہ اتوار کو جنتر منتر پر تشکر کا پروگرام منعقد کیا جائے گا اور استثنیٰ کے انتظام کو مکمل طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا۔
