10

ٹائیگر 3 نے 150 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کی

ممبئی، بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی فلم ٹائیگر 3 نے چار دنوں میں 150 کروڑ روپے سے زائد کی کمائی کر لی ہے۔
سلمان خان، کترینہ کیف اور عمران ہاشمی اسٹارر فلم ٹائیگر 3 دیوالی کے موقع پر 12 نومبر کو سینما گھروں میں ریلیز کردی گئی ہے۔ ‘ٹائیگر 3’ کو شائقین کی جانب سے کافی پسند کیا جا رہا ہے۔ ٹائیگر 3 میں سلمان خان، کترینہ کیف اور عمران ہاشمی مرکزی کردار میں نظر آ رہے ہیں۔ اس فلم میں عمران ہاشمی نے ولن کا کردار ادا کیا ہے۔ ‘ٹائیگر 3’ نے پہلے دن 44.5 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔ فلم نے دوسرے دن 59 کروڑ روپے اور تیسرے دن 42.50 کروڑ روپے کی کمائی کی۔ اب چوتھے دن کی وصولی کے اعداد و شمار سامنے آگئے ہیں۔ ٹائیگر 3 نے چار دنوں میں تقریباً 160 کروڑ روپے کما لیے ہیں۔
ٹائیگر 3 سے پہلے اس فرنچائز کے دو حصے ایک تھا ٹائیگر (2012) اور ٹائیگر زندہ ہے (2017) ریلیز ہو چکے ہیں۔فلم ٹائیگر 3 کی ہدایات منیش شرما نے دی ہیں۔ ٹائیگر 3 کو ہندی، تامل اور تیلگو میں سینما گھروں میں ریلیز کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں