ممبئی، اداکارہ ایشلیشا ٹھاکر کی کثیر الزبانی ہندی فلم ‘شانتلا’ 24 نومبر کو پورے ہندوستان میں ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ اشلیشا ٹھاکر اس سے قبل ایمیزون پرائم کی ویب سیریز فیملی مین میں نظر آئی تھیں۔
وہ فلم ‘شانتلا’ میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔ اس فلم میں ان کے ساتھ نہال کودھاٹی بھی مرکزی کردار میں ہوں گے۔ اصل میں فلم ‘شانتلا’ تیلگو میں بنی ہے لیکن اسے کئی زبانوں میں بیک وقت ریلیز کیا جا رہا ہے۔انڈو امریکن آرٹس کے بینر تلے بننے والی فلم ‘شانتلا’ کے پروڈیوسر ڈاکٹر ایرانی سریش ہیں، ہدایت کار سیشو پیڈی ریڈی ہیں، جبکہ مکالمے سائی مادھو بررا نے لکھے ہیں۔ فلم ‘شانتلا’ میں موسیقی وشال چندر شیکھر نے دی ہے جبکہ گانے کے بول بھاسکر بھٹلا، سریمانی اور کرشنا کانت نے لکھے ہیں۔
اس فلم میں اشلیشا ٹھاکر کے ساتھ نہال، ونود کمار، وینا نائر، منجو بھارگوی، دیپک، ریکھا نیروشا، فالگونی، آنند چکرپانی اور شیو پاروتی نے اہم کردار ادا کیے ہیں۔
