34

تغذیاتی مہینے میں اب تک چھ کروڑ اندراجات

نئی دہلی، چھٹے قومی تغذیاتی مہینے کے پہلے 12 دنوں میں ملک بھر میں ’’جن آندولن ڈیشبورڈ‘‘ پر چھ کروڑ سے زیادہ اندراجات کی گئی ہیں۔
مرکزی وزارت بہبودی خواتین و اطفال نے ہفتہ کے روز یہاں کہا کہ اس مدت کے دوران ‘اسپیشل بریسٹ فیڈنگ اینڈ کمپلیمنٹری فیڈنگ’ کے موضوع پر ایک کروڑ سے زیادہ سرگرمیاں منعقد کی گئیں۔
مارچ 2018 میں تغذیاتی مہم کے آغاز کے بعد سے، ملک میں پہلی بار تغذیہ پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ملک گیر عوامی تحریک شروع کی گئی۔ یہ تحریک مخصوص فائدہ اٹھانے والوں، یعنی حاملہ خواتین، دودھ پلانے والی ماؤں، نوعمر لڑکیوں اور چھ سال تک کی عمر کے بچوں پر توجہ مرکوز ہے۔
چھٹے قومی تغذیاتی مہینے کے پہلے 12 دنوں میں ملک بھر میں جن آندولن ڈیشبورڈ پر چھ کروڑ سے زیادہ سرگرمیاں ریکارڈ کی گئی ہیں۔
ایک ماہ تک جاری رہنے والی مہم کے دوران، مختلف قسم کے لوگ نچلی سطح پر تغذیہ کے نتائج کو بہتر بنانے اور طرز سلوک میں تبدیلی کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے سرگرمی سے حصہ لے رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں