24

بنگلور میں اولا (OLA) کی بائیک ٹیکسی سروس دوبارہ شروع

بنگلور، اولا کے شریک بانی اور ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) بھاویش اگروال نے ہفتہ کے روز سے الیکٹرک بائیک ٹیکسیوں کو دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا۔
مسٹر اگروال نے آج یہاں کہا کہ اولا کا S1 الیکٹرک اسکوٹر کو شہر میں بائیک ٹیکسی کے طور پر چلایا جائے گا۔
انہوں نے کہا، “آج بنگلور میں اولا بائیک دوبارہ لانچ ہو رہے ہے۔
یہ اعلان کرناٹک پرائیویٹ ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال کے تناظر میں کیا گیا ہے جس میں کانگریس حکومت سے بنگلور میں ٹیکسی آپریشن پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اس سے قبل بائیک ٹیکسی سواروں پر آٹو رکشہ ڈرائیوروں کی جانب سے حملہ کرنے کے کچھ واقعات سامنے آئے تھے۔
اولا نے پہلے بنگلور میں بائیک ٹیکسی سروس شروع کی تھی لیکن پھر اسے بند کردیا تھا۔
مسٹر اگروال نے مائکروبلاگنگ سائٹ پر بائیک ٹیکسی کی سواری کی قیمتوں کا بھی اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہ پانچ کلومیٹر کی سواری کا کرایہ 25 روپے اور 10 کلومیٹر کی سواری کا 50 روپے مقرر کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ قیمت سب سے کم ہے اور سفر بہت آرام دہ ہے، اور یہ ماحول کے لیے بھی اچھا ہے۔ اس سروس کو اگلے چند مہینوں میں پورے ہندوستان میں پھیلا دیا جائے گا۔

کیٹاگری میں : state

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں