حیدرآباد کانگریس نے گزشتہ 9برسوں کے دوران تلنگانہ میں گھپلوں پر مباحث کے لئے حکمراں جماعت بی آر ایس کو چیلنج کیا۔ سی ڈبلیو سی رکن پون کھیرا نے حیدرآباد میں سی ڈبلیو سی کو کرپٹ ورکنگ کمیٹی قرار دیتے ہوئے لگائے گئے پوسٹرس پر ردِعمل پر یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہا کہ جب کوئی تلنگانہ میں داخل ہوتا ہے تو یہاں کی حکومت کی رشوت خوری، اراضیات کے اسکامس اور 9برسوں کے دوران بڑے گھپلوں کے بارے میں کہانیاں سنتا ہے۔ انہوں نے ریاست میں بی آر ایس کے گھپلوں پر مباحث پر زور دیا۔
