نئی دہلی، صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے نیشنل فارمیسی کمیشن بل 2023 کے مسودے پر عام لوگوں سے رائے طلب کی ہے۔
وزارت نے پیر کو یہاں کہا کہ بل کے مسودے پر آپ کی رائے، تجاویز یا اعتراضات 14 دسمبر تک وزارت کو بھیجے جا سکتے ہیں۔وزارت کے مطابق نیشنل فارمیسی کمیشن بل 2023 کا مسودہ تیار کر لیا گیا ہے اور یہ وزارت صحت اور خاندانی بہبود میں 14 نومبر کو پیش کیا گیا۔ وزارت بہبود کی ویب سائٹ پر ڈال دیا گیا ہے۔
