رائے بریلی، سابق صدر رام ناتھ کووند نے عام انتخابات کو قومی مفاد کا مسئلہ قرار دیتے ہوئے ‘ون نیشن ون الیکشن’ کی وکالت کی ہے۔ایک نجی تقریب میں شرکت کے لیے یہاں آئے شری کووند نے پیر کو صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ‘ ون نیشن ون الیکشن ملک کی ضرورت ہے۔جس کی وجہ سے قوم کا جو پیسہ اور وسائل بچیں گے وہ عوامی ترقیاتی کاموں میں خرچ ہو سکیں گے۔
