38

مانک ساہا نے وزیر اعظم سے ملاقات کی

نئی دہلی، تریپورہ کے وزیر اعلی ڈاکٹر مانک ساہا نے ہفتہ کو وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔
وزیر اعظم کے دفتر نے آج ٹویٹر پر لکھاکہ “تریپورہ کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر مانک ساہا نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔
وزیر اعظم کے دفتر نے مسٹر مودی اور مسٹر ساہا کی دو تصویریں بھی شیئر کیں۔
تریپورہ کے وزیر اعلیٰ نے ٹویٹر پر میٹنگ کی تصویر بھی شیئر کی اور ریاست کی مجموعی ترقی کے لیے رہنمائی فراہم کرنے کے لیے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے ایکس پر لکھاکہ”میں آج نئی دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے مل کر انتہائی فخر محسوس کررہا ہوں۔ جی۔20 کی کامیاب صدارت سنبھالنے پر وزیر اعظم کو مبارکباد دی اور تریپورہ کی مجموعی ترقی کے لیے ان کی رہنمائی بھی طلب کی۔‘‘
وزیر اعلیٰ نے کہاکہ ’’گڈ گورننس کو معاشرے کے آخری میل تک لے جانے میں ان کی حوصلہ افزائی ہمیشہ میرے لیے رہنما رہی ہے۔‘‘

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں