32

فلم ’اینیمل‘ میں بیٹے رنبیر کی اداکاری دیکھ کر نیتو کپور جذباتی ہو گئیں

ممبئی، بالی ووڈ اداکارہ نیتو کپور اپنے بیٹے رنبیر کپور کی فلم اینیمل میں پرفارمنس دیکھ کر جذباتی ہوگئیں۔سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم میں اینیمل اسٹارز رنبیر کپور، انیل کپور، رشمیکا مندنا، بوبی دیول اور ترپتی ڈمری نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔فلم اینیمل ریلیز ہو چکی ہے۔نیتو کپور ‘اینیمل’ میں بیٹے رنبیر کپور کی پرفارمنس دیکھ کر جذباتی ہوگئیں۔نیتو کپور نے انسٹاگرام اسٹوری پر رنبیر کپور کی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ لمبے بالوں کے ساتھ نظر آرہے ہیں۔نیتو کپور نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا – ‘کاش آج اگر رشی کپور جی یہاں ہوتے!’ یقیناً اگر آج رنبیر کے والد رشی کپور زندہ ہوتے تو وہ اپنے بیٹے کی کامیابی پر بے حد خوش ہوتے کیونکہ اس بار بیٹے نے نہ صرف اپنی بلکہ اپنے والد کی فلموں کے بھی ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں