انقرہ، ترکی کے زراعت اور جنگلات کے وزیر ابراہیم یماکلی نے اتوار کے روز کہا کہ ترکی کے ازمیر صوبے میں آگ بجھانے کے لیے استعمال ہونے والا ایک ہیلی کاپٹر آبی ذخائر میں گر گیا، عملے کے ایک رکن کو بچا لیا گیا۔
یماکلی نے ’ایکس‘ پر کہا، ’’تحقیقات کے بعد پتہ چلا کہ ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا اور تہتالی آبی ذخائر میں گرگیا، جہاں سے وہ مینڈیرس کے علاقے میں جنگل کی آگ بجھانے کے لیے پانی نکال رہا تھا۔
وزیر نے کہا کہ پولیس، کوسٹ گارڈ اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے محکمے تلاش اور بچاؤ آپریشن میں شامل ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ عملے کے ایک رکن کو بچا لیا گیا، جبکہ امدادی کارکن تین دیگر کی تلاش میں مصروف ہیں۔