672

بیوی کے ساتھ رومانس کرنا سیکھیں

آئیے بیوی کے ساتھ رومانس کرنا سیکھیں:

1: گھر میں داخل ہو کر پہلا کام برش کرنا اور اس کیلئے اپنے آپ کو بنانا سنوارنا
2: اُس کے ساتھ بیٹھ کر ڈھیروں باتیں کرنا
3: اس کے گھر کے کاموں میں ہاتھ بٹا دینا
4: اس کے جھوٹے برتن سے پانی پینا خاص طور پر جہاں اس کے ہونٹ لگے ہوں۔
5: اس کے ساتھ مل کر اکٹھے نہانا۔
6: اس کے ساتھ کھیلنا، دوڑ لگانا۔
7: اس کے بغیر کوئی دعوت پر بلائے تو انکار کر دینا
8: اُس کے پسندیدہ نام یا اس کے نام کو مزید پیارا بنا کر بلانا
9: اس کی گود میں سر رکھ کر سونا
10: لوگوں میں اس سے محبت کا اعتراف کرنا۔
11: اس سے ایسے برتاؤ کرنا جیسے وہ کانچ کی بنی ہوئی ہو۔
12: اسے اپنے ہاتھ سے کھلانا یا اس کے منہ میں لقمہ ڈالنا-
13: اس کے ساتھ حسن سلوک، حسن معاسرت، شفقت، حنان، عفو، درگزر، خندہ پیشانی، لطف و عنایت اور مہربانی والا رویہ رکھنا۔
مزید اضافہ کیجیئے

سوہنے آقا کا یہ فرمان یاد رہے (خيركم.. خيركم لأهله، وأنا خيركم لأهلي – تم میں سے سب سے بہتر اوراچھا وہ ہے جواپنے گھروالوں کے لیے اچھا ہے ، اورمیں اپنے گھروالوں کے لیے تم میں سب سے بہتر ہوں)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں