32

شیوراج نے مکھیہ منتری لاڈلی بہنا آواس یوجنا کا آغاز کیا

بھوپال، مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے آج مکھی منتری لاڈلی بہنا آواس یوجنا کا آغاز کیا۔ اس اسکیم کے تحت ان خاندانوں کو رہائش فراہم کی جائے گی جو مختلف ہاؤسنگ اسکیموں میں رہائش کی سہولت کا فائدہ حاصل کرنے سے محروم رہ گئے ہیں۔
سرکاری اطلاعات کے مطابق مسٹر چوہان نے یہاں کشابھاؤ ٹھاکرے آڈیٹوریم میں منعقدہ ریاستی سطح کے پروگرام میں اسکیم کا آغاز کیا۔ انہوں نے پورٹل پر بھوپال کے ممتا چوہان اور دیپک بنسل کی درخواستوں کا اندراج کرکے اسکیم میں رجسٹریشن کا عمل بھی شروع کیا۔ وزیراعلی نے شرمیلا بائی اور سنگیتا سولنکی کو بھی 15 ستمبر کو شروع کی گئی گیس سلنڈر ری فلنگ اسکیم کے تحت رجسٹر کروایا۔ اس پروگرام میں پنچایت اور دیہی ترقی کے وزیر مہندر سنگھ سسودیا، ایم ایل اے وشنو کھتری، ایڈیشنل چیف سکریٹری مالے سریواستو اور محکمہ کے افسران موجود تھے۔
وزیر اعظم نریندر مودی کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وہ صحت مند اور خوش رہیں اور ملک کی قیادت کریں اور دنیا کو راستہ دکھائیں اور ان کی شہرت بڑھتی رہے، یہ نیک تمنائیں ہیں۔ مسٹر چوہان نے کہا کہ آج ایک نئے انقلاب کا آغاز ہو رہا ہے۔ میرا خواب ہے کہ کوئی بھائی بہن خستہ حال جھونپڑی میں نہ رہے۔ ہر ایک کو اپنا مستقل گھر ہونا چاہیے، چاہے وہ چھوٹا ہی کیوں نہ ہو۔ اس مقصد کے لیے وزیر اعلیٰ لاڈلی بہنا آواس یوجنا بنائی گئی ہے۔ جو خاندان ہاؤسنگ اسکیموں سے باہر رہ گئے ہیں ان کو اس اسکیم کے تحت گھر فراہم کیے جائیں گے۔

کیٹاگری میں : state

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں