32

یوم آزادی تلنگانہ تقریب: امیت شاہ نے شہداء کی یادگار پر گلہائے عقیدت پیش کیا

حیدرآباد مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا ہے کہ نظام حیدرآباد کے خلاف انتھک جدوجہد حب الوطنی کے لازوال جذبہ کا ثبوت ہے مرکزی حکومت کے زیراہتمام سکندرآباد کے پریڈ گراؤنڈ میں یوم آزادی تلنگانہ کا اہتمام کیا گیا اس تقریب میں امیت شاہ کے بشمول مرکزی وزیر بی جے پی کے ریاستی صدر کشن ریڈی اور دیگر نے شرکت کی امیت شاہ نے سب سے پہلے شہداء کی یادگار پر گلہائے عقیدت پیش کیا۔ بعد ازاں انہوں نے قومی پرچم لہرایا۔ انہیں سیکورٹی فورسس کے دستوں کی جانب سے سلامی دی گئی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے امیت شاہ نے کہا کہ سردار ولبھ بھائی پٹیل کی پہل سے حیدرآباد آزاد ہوا۔امیت شاہ نے کہا کہ پٹیل کے بغیر، تلنگانہ اتنی جلدی آزادی حاصل نہیں کر پاتا۔

کیٹاگری میں : state

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں