41

خواتین ایشین چمپئن شپ ٹرافی میں ہندوستان کا پہلا مقابلہ تھائی لینڈ سے

رانچی، رانچی 27اکتوبرسے شروع ہونے والی جھاڑکھنڈ ویمنز ایشیائی چمپئن شپ ٹرافی 2023میں ہندوستانی ٹیم اپنے پہلے میچ میں تھائی لینڈ سے ٹکرائے گی ۔
ایشیائی ہاکی فیڈریشن اور ہاکی انڈیا نے منگل کو ایشیائی چمپئنس ٹرافی کے پروگرام کا اعلان کیا۔
ٹورنامنٹ کی شروعات ملیشیا اور جاپان کے پہلے گیم کے ساتھ ہوگا ، جب کہ میزبان ہندوستان جھاڑکھنڈ کے مارنگ گومکے جے پال سنگھ اسٹری ٹرف ہاکی اسٹیڈیم میں تھائی لینڈ سے مقابلہ ہوگا۔
مقابلے میں کوریا ، ملیشیا، تھائی لینڈ ، جاپان، چین اور ہندوستان کے درمیان ٹرافی جیتنے کی مسابقت ہوگی ۔ چھ ٹیموں کا ٹورنامنٹ 27اکتوبرسے شروع ہوکر پانچ نومبر کو مکمل ہوگا۔تمام ٹیمیں ون پول کا حصہ ہیں اور ٹاپ فور ٹیمیں سیمی فائنل کے لئے کولیفائی کریں گی ، جہاں سر فہرست رہنے والی ٹیم چوتھے نمبر پر رہنے والی ٹیم سے ٹکرائے گی اور دوسرے اور تیسرے مقام پر رہنے والی ٹیمیں ایک دوسرے سے کھیلیں گی۔
ڈیفینڈنگ چمپئن چاپان کو ٹورنامنٹ کے تاریخ کی سب سے شاندار ٹیم کوریا سے سخت مقابلہ کا سامنا کرنا پڑے گا، جس نے 2010,2011اور2016میں ٹورنامنٹ کے چھ میں سے تین ایڈیشن جیتے ہیں ۔ ہندوستان برمنگھم دولت مشترکہ کھیلوں میں تاریخی کانسہ اور ایف آئی ایج ہاکی ویمنز کپ 2022میں خطابی جیت کے بعد اچھی فارم میں ہیں ۔
میزبان ٹیم نے 2016میں ایشیائی چمپینس ٹرافی بھی جیتی ہے اور 2018میں رنر اپ رہی تھی ۔ وہ 27اکتوبر کو تھائی لینڈ کے خلاف اپنے مہم کی شروعات کریں گے اور دو نومبر کو گروپ مرحلے کے آخری میچ میں کو ریا سے ٹکرائیں گے۔
ایشیائی ہاکی فیڈریشن کے صدر ، داتو فومیو اوگورا نے کہا ”یہ ایشائی کمیونٹی کے لئے ایک اہم موقع ہے، اور ہم مشہور ویمنز ایشئن چمپیئنس ٹرافی میں سر فہرست سطح کی ہاکی مقابلہ دیکھنے کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں ۔ میں اس انعقاد کی میزبانی کے لئے اور ایشیا میں ہاکی کے ترقی کے لئے ان کے اٹوٹ حمایت اور پر عزم کے لئے ہاکی انڈیا کی دلی تعریف کرنا چاہتا ہوں ، چنئی کے بعد ، ہم ہاکی انڈیا کے تعاون سے ایک اور شاندار انعقاد کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں ۔“
ہاکی انڈیا ٹیم کے صدر پدم شری ڈاکٹر دلیپ ٹرکی نے کہا ، ”ہمیں مزید بڑے ایشیائی ٹورنامنٹ کی میزبانی کرنے پر فخر ہے اور مجھے یقین ہے کہ جھاڑکھنڈ ویمنز ایشیائی چمپئنس ٹرافی رانچی 2023کچھ سر فہرست خواتین ہاکی کھلاڑیوں کے ساتھ ایک شاندار مظاہرہ ہوگا۔ “
ہاکی انڈیا کے جنرل سکریٹری بھولا ناتھ نے کہا،”رانچی میں جھاڑکھنڈ ویمنز ایشئن ٹرافی رانچی 2023کی میزبانی کرنا میرے لئے بہت خوشی کی بات ہے ۔ہم کچھ مضبوط ٹیموں کے خلاف مسابقت کریں گے اور میرا ماننا ہے کہ یہ نظارہ جھاڑکھنڈ کے زیادہ نوجوانوں کو اس کھیل کو اپنانے کے لئے حوصلہ افزائی کرے گا۔ ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم رانچی کے رہائشیوں کے لئے مظاہرہ کرنے میں بہت اہل ہے اور ہم کچھ شاندار ہاکی دیکھنے کے لئے انتظار نہیں کر سکتے ۔‘

کیٹاگری میں : Sports

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں