اقوام متحدہ، روس بین الاقوامی سطح پر شمالی کوریا کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینا جاری رکھے گا۔ کیونکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کوئی قرارداد اس پر پابندی نہیں لگا سکتی۔ اقوام متحدہ میں روس کے سفیر واسیلی نیبنزیا نے اسپوتنک کو یہ اطلاع دی۔
مسٹر نیبنزیا نے کہا ’’ہم اپنے ممالک کے مفاد میں مستقبل میں بھی ایسے رابطوں کو فروغ دینا جاری رکھیں گے۔ یہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کسی قرارداد کے ذریعے ممنوع نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیانگ یانگ کی جانب سےکووڈ 19 کی پابندیوں میں حالیہ نرمی نے بین الاقوامی سطح پر دونوں ممالک، روس اور شمالی کوریا کے درمیان روابط بحال کرنے کے لیے ایک پہل کا کام کیا۔
روسی سفیر نے کہا کہ شمالی کوریا درحقیقت ہمارا ایک اہم پڑوسی ملک اور شراکت دار ہے جس کے ساتھ روس کے کئی دہائیوں سے دوستانہ تعلقات ہیں۔
واضح رہے کہ وزیر دفاع سرگئی شوئیگو کی قیادت میں ایک روسی وفد نے 25 سے 27 جولائی تک شمالی کوریا کا دورہ کیا جب کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے 13 سے 17 ستمبر تک روس کا پانچ روزہ دورہ کیا، اس دوران انہوں نے صدر ولادیمیر پوتن سے ملاقات سے بھی ملاقات بھی کی۔
