46

رنویر کپور کی فلم انیمل یکم دسمبر کو ریلیز ہوگی

ممبئی، بالی ووڈ اداکاررنویر کپور کی آنے والی فلم انیمل یکم دسمبر کو ریلیز ہوگی۔
سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایت کاری میں انیمل میں رنویر کپور، رشمیکامندانا، بوبی دیول اور ترپتی ڈمری جیسے فنکار مرکزی کردار میں ہیں۔
سندیپ وانگا ریڈی نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ ’اینیمل‘کا ٹیجر رنویر کپور کے برتھ ڈے کے موقع پر 28ستمبر کو جاری کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ فلم اینیمل میں رنویر کپور کا نیا لک بھی سامنے آیا ہے۔ نیو لک میں وہ گاگلس لگائے اور سگریٹ پیتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔
فلم اینیمل یکم دسمبرکو ریلیز ہوگی۔ فلم اینیمل بھوشن کمار اور کرشن کمار کی ٹی سیریز، مراد کھیتانی کی سنے 1اسٹوڈیوز اور پرنئے ریڈی وانگا کی بھدرکالی پکچرس کے ذریعے تیار کردہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں