50

فریسکا گولڈ مینگو جوس لانچ

نئی دہلی، مشروبات فریسکا جوس نے آج اپنا نیا پروڈکٹ فریسکا گولڈ مینگو جوس لانچ کرنے کا اعلان کیا۔
کمپنی نے یہاں جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ مسلسل ہلچل بھرے والے ہندوستانی بازار میں وہ اس پراڈکٹ کے ساتھ دھوم مچانے کی تیاری کر رہی ہے۔ الفونسو آم کے ذائقے کے ساتھ 200 ملی لیٹر کے ایسپٹک پیک میں فریسکا گولڈ مینگو جوس پیش کیا گیا ہے۔
دراصل ہندوستان کی فروٹ ڈرنک اور فروٹ جوس کی مارکیٹ 15 ہزار کروڑ روپے کی ہے۔ کمپنی نے کہا کہ وہ اس مارکیٹ میں صرف نام کے لیے نہیں ہے بلکہ وہ یہاں اپنی شناخت بنانے آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ علاقائی یا قومی سطح پر کوئی اور برانڈ اس قابل نہیں ہے کہ اس قدر اعلیٰ معیار کے آم کا رس ناقابل یقین قیمت پر فراہم کر سکے۔ لیکن یہ اپنے آپ میں مکمل پیکیجنگ ہے۔ اس کا جراثیم کش لیمینیٹڈ کارٹن کلر پیک پہلی بار مارکیٹ میں آیا ہے۔ اس کی پیکیجنگ پر ہولوگرافک سٹیمپنگ والا میجک ہے، جو صارفین کے لیے صداقت اور حفاظت کی ضمانت ہے اور انہیں آم کا رس خریدنے پر مجبور کر دے گا۔
انہوں نے کہا کہ پورے شمالی ہند کی ریاستوں میں پھیلے ہوئے ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک اور 5 لاکھ سے زیادہ ریٹیل آؤٹ لیٹس کے ساتھ، فریسکا گولڈ مینگو جوس جلد ہی شاندار کشمیر سے لے کر متحرک وارانسی تک ہر گھر کا پسندیدہ بن جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں