52

سلطان آف دہلی13 اکتوبر کو ریلیز ہوگی

ممبئی، بالی ووڈ ہدایت کار ملن لوتھریا کی ویب سیریزسلطان آف دہلی 13 اکتوبر کو ڈزنی + ہاٹ اسٹار پر ریلیز ہوگی۔

سلطان آف دہلی: آسنشن ارنب رے کی کتاب پر مبنی ہے۔اس سیریز کے پروڈیوسر ریلائنس انٹرٹینمنٹ اور ہدایت کار میلان لوتھریا ہیں۔ سپرن ورما نے اس کی شریک ہدایت کاری کی ہے اور وہ ایک شریک مصنف بھی ہیں۔ ‘سلطان آف دہلی’ 13 اکتوبر 2023 کو ڈزنی + ہاٹ اسٹار پر ریلیز ہوگی۔ سلطان آف دہلی میں طاہر راج بھسین، انجم شرما، ونے پاٹھک اور نشانت دہیا، انوپریہ گوئنکا، مونی رائے، ہرلین سیٹھی اور مہرین پیرزادہ نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔

ملن لوتھریا نے کہا، ’’سلطان آف دہلی میری پہلی ویب سیریز ہے۔میں ہمیشہ سامعین کو اپنی کہانیوں کے ذریعے ایک تفریحی تجربہ دینے کی کوشش کرتا ہوں اور سلطان آف دہلی ایک ایسا ہی خوبصورت سفر ہے جسے اسکرین پر زندہ کرنے کے لیے میں ڈزنی + ہاٹ اسٹار کے ساتھ شراکت داری سےمیں بہت خوش ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں