22

سدھا کر سنگھ نے اسمبلی کی رکنیت کا حلف کیا

لکھنؤ: اترپردیش کے ضلع مئو کی گھوسی اسمبلی سیٹ کے ضمنی الیکشن میں نومنتخب سماج وادی پارٹی(ایس پی) ایم ایل اے سدھاکر سنگھ نے پیر کویہاں اسمبلی کی رکنیت کا حلف لیا۔
اسمبلی میں اسمبلی اسپیکر ستیش مہانہ نے سدھاکر سنگھ کواسمبلی رکنیت کا حلف لیا۔ اس موقع پر پارٹی کےریاستی صدر نریش اتم پٹیل اور پارٹی جنرل سکریٹری شیوپال سنگھ یادو سمیت دیگر معزز شخصیات موجود تھے۔
اسمبلی اسپیکر نے نو منتخب ایم ایل اے کو آئین اور اسمبلی کی کاروائی کی کی پرنٹ کاپی دی اور مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ وہ اسمبلی میں ایک بیداراور کامیاب ایم ایل اے کی شکل میں کامیاب ہوں اور زندگی میں کامیاب ہوں اور ایوان میں ہونے والے مباحث میں شرکت کر کے اپنے علاقے کی عوام کے مسائل کا تصفیہ میں اہم کردار ادا کریں۔
قابل ذکر ہے کہ گذشتہ آٹھ ستمبر کو گھوسی اسمبلی سیٹ پر ہوئے ضمنی الیکشن میں ایس پی کے سدھاکر سنگھ نے بی جے پی کے دارا سنگھ کو 42 ہزار 759 ووٹوں سے شکست دی تھی۔ سدھاکر سنگھ کو ایک لاکھ 24ہزار 427 ووٹ ملے تھے۔ جبکہ بی جے پی امیدوار کے 81ہزار 668 ووٹ ملے تھے۔
اسی سیٹ پر ضمنی الیکشن دارا سنگھ چوہان کے استعفی کی وجہ سے کرانا پڑا تھا۔ جو ایس پی چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہوگئے تھے۔سال 2022 کے اسمبلی الیکشن سے پہلے چوہان بی جے پی چھوڑ کر ایس پی میں شامل ہوئے تھے۔ اور گھوسی سیٹ سے ایس پی ایم ایل اے کے طور پر منتخب ہوئے تھے۔

کیٹاگری میں : state

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں