25

انوبرتا منڈل کی درخواست ضمانت پر سپریم کورٹ نے سی بی آئی کو نوٹس جاری کیا

کلکتہ ترنمول کانگریس کے لیڈر انوبرتا منڈل نے ضمانت کی عرضی کلکتہ ہائی کورٹ سے خارج ہونے کے بعد سپریم کورٹ میں ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے عرضی دائر کی ہے ۔سپریم کورٹ نے انوبرتا منڈل کی ضمانت کی درخواست کے معاملے میں سی بی آئی کی جسٹس انیرودھا بوس اور جسٹس بیلا ایم ترویدی کی بنچ نے سی بی آئی کو نوٹس جاری کیا ہے۔
پیر کو انوبرتا کے وکیل مکل روہتگی نے سپریم کورٹ سے کہا کہ ’’پانچ چارج شیٹ داخل کی گئی ہیں۔ میرا موکل صرف جیل میں ہے۔ انہوں نے 14 ماہ جیل میں گزارلئے ہیں۔اس معاملے میں کلیدی ملز م کو ضمانت مل گئی ہے ۔اس لئے انوبرتا منڈل کو بھی ضمانت ملنی چاہیے۔
جسٹس باسو نے کہا کہ عدالت سی بی آئی کو نوٹس جاری کرنے کی ہدایت دے رہی ہے۔ جج نے کہا کہ تفتیش کا مرحلہ جاننا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بعد ضمانت کی درخواست پر غور کیا جائے گا۔انوبرتا کو گزشتہ سال اگست میں سی بی آئی نے گائے کی اسمگلنگ کے ایک معاملے میں گرفتار کیا تھا۔ اس کے بعد انہیں آسنسول جیل منتقل کر دیا گیا۔ بعد میںانوبرتا منڈل کو اس معاملے میں ای ڈی نے اپنی تحویل میں لے لیا تھا۔اسی درمیان ترنمول کانگریس کے ایک لیڈر کے قتل معاملے انوبرتا منڈل کو بنگال پولس نے گرفتار کرلیا تھا ۔ضمانت ملنے کے بعد انہیں دوبارہ رامپورہاٹ جیل سے آسنسول جیل منتقل کردیا گیا۔ انوبرتا منڈل اس وقت سے تہاڑ میں ہیں جب سے دہلی میں ای ڈی نے انہیں گائے کی اسمگلنگ کیس میں پوچھ گچھ کے لیے دو ہفتے تک اپنی تحویل میں رکھا تھا۔ ان کی بیٹی سوکنیا مونڈل اور اکاؤنٹنٹ منیش کوٹھاری بھی جیل میں ہی ہیں۔

کیٹاگری میں : state

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں