جبل پور، مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے آج راجا شنکر شاہ اور رگھوناتھ شاہ کے یوم قربانی کے موقع پر کہا کہ جبل پور میں تقریبا 100کروڑ روپے کی لاگت سے رانی درگاوتی کایادگار بنایا جائے گا۔
مسٹر چوہان نے یہاں منعقدہ شاہ رگھوناتھ شاہ کے یوم قربانی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جبل پور میں مدن محل پر جو زمین ہے۔ اس پر تقریبا100کروڑ روپے کی لاگت سے رانی درگاوتی یادگار بنایا جائے گا۔وزیر اعلی نے کہا کہ آج کے دن ہی شنکر شاہ رگھوناتھ شاہ کو توپ کے ذریعے اڑا دیا گیا تھا، ایسا اس لئے ہوا تھا کیونکہ انہوں نے کہا کہ وہ غلامی قبول نہیں کریں گے اور انگریزوں کو ہندوستان سے باہر جانا پڑے گا۔اس لئے دونوں نے پورے مدھیہ پردیش،خصوصی طور پرگونڈ وانا ڈویژن میں جدوجہد کا بگل بج گیاتھا۔ جدوجہد بھی ایسا کہ انگریز گھبرا گئے، انہیں لگا کہ اگر یہ زندہ رہ گئے تو انگریزکھدیڑ دئے جائیں گے، ہندوستان کی زمین پر پیر ٹک نہیں پائیں گے۔اس لئے انقلاپ کو دبانے کی کوشش کی۔ اسی سلسلے میں راجا صاحب (شنکر شاہ) اور کنور صاحب (رگھوناتھ شاہ) کو زندہ توپ سے اڑادیا گیا۔
تقریب کو خطاب کرتے ہوئے مسٹر چوہان نے کہا کہ دو سال پہلے راجا شنکر شاہ اور رگھوناتھ شاہ کے یوم قربانی کے موقع پر انہوں نے 14اعلانات کی تھیں۔ یہ کہتے ہوئے خوشی ہے کہ غریب اور قبائلی بھائی بہنوں کی زندگی بدلنے کے لئے حکومت نے وہ14اعلانات پوری کر دی ہیں۔
