نئی دہلی،جاری مالی سال میں 16ستمبر تک ڈائریکٹ ٹیکس 23.51فیصد اضافہ ہوکر 86511کروڑ روپے رہا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں یہ رقم 700416کروڑ روپے کے مقابلے میں 23.51فیصد زیادہ ہے۔
انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ نے آج یہاں جاری بیان میں کہا کہ خالص ڈائریکٹ ٹیکس8,65,117کروڑ روپے میں کارپوریٹ ٹیکس (سی آئی ٹی)4,16,217کروڑ روپے اور سیکوریٹیز کے لین دین ٹیکس سمیت (پی آئی ٹی)447291کروڑ روپے رہا ہے۔ اس مدت میں ڈائریکٹ ٹیکس کا کل ذخیرہ 9,87,061کروڑ روپے رہا جو گزشتہ سال کی مدت کے 8,34,469کروڑ روپے کے مقابلے میں 18.29زیادہ ہے۔
مالی سال 2023-24کے لئے یڈوانس ٹیکس کی وصولی 3,55,481کروڑ روپے جب کہ گزشتہ مالی سال کی مدت میں یہ رقم2,94,433کروڑ روپے رہا تھا۔ جاری مالی سال میں اب تک 121944کروڑ روپے کا ریفنڈکیا جا چکا ہے۔
