گورکھپور: اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے پیر کو جنتا درشن میں افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ لوگوں کے مسائل پر پوری سنجیدگی اور حساسیت سے دھیان دے کر فوری تصفیہ کرائیں۔
یوگی نے گورکھ ناتھ مندر میں جنتا درشن پروگرام میں 200افراد کے مسائل کو سنا اور افسران کو فوری تصفیہ کی ہدایت دی۔انہوں نے کہا کہ یہ بھی دھیان دیا جائے کہ کسی کو بھی پریشان نہ ہونا پڑے۔ ضرورت مندوں کو حکومت کی مفاد عامہ کی اسکیمات کا فائدہ پہنچایا جائے۔ جنہیں علاج میں حکومت سے مالی مدد کی ضرورت ہے تو ان کے اسٹیمیٹ کا عمل جلدی سے پورا کرایا جائے۔ اگر کہیں کوئی زمین پر قبضہ یا دبنگئی کررہا ہو تو اس کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے۔
ہر شخص کے مسئلے کا تصفیہ وقت مقررہ کے اندر شفاف طریقے سے ہونا چاہئے۔ اس دوران کچھ خواتین کے ساتھ آئے ان کے بچوں کو آشیروار و دلار کرنے کے ساتھ انہیں چاکلیٹ گفٹ کر خوب پڑھنے کی ترغیب دی۔
