33

ایس ایس راجامولی مین ان انڈیا فلم بنائیں گے

ممبئی، جنوبی ہند کے سنیما کے معروف فلمساز ایس ایس راجامولی ایک فلم میڈ ان انڈیا بنانے جا رہے ہیں۔
’باہوبلی‘اور ’آر آر آر‘کی کامیابی کے بعد ایس ایس راجامولی نے اپنی نئی فلم کا اعلان کیا ہے۔ ایس ایس راجامولی ایسی کہانی پر کام کر رہے ہیں،جو ہندوستانی سنیما کی کہانی بیان کرتی ہے۔ فلم کا ٹائٹل ’میڈ ان انڈیا‘ ہے۔ فلم کاٹائٹل میڈ ان انڈیا‘ ہے۔فلم کا پروڈکشن راجامولی کے بیٹے ایس ایس کارتھیکیہ اور ورون گپتا پروڈیوس کررہے ہیں۔وہیں ’مین ان انڈیا‘کی ہدایت کاری نتن ککڑ کریں گے۔
ایس ایس راجامولی نے ’میڈ ان انڈیا‘کا ایک ویڈیو اپنے آفیشل ٹویٹر (ایکس) ہینڈل پرشیئر کیا۔ ’میڈ ان انڈیا‘کا ایک ویڈیو شیئر کیا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کیپشن میں بتایا کہ جب میں نے پہلی بار کہانی سنی تو اس نے مجھے جذباتی طور پر متاثر کیا،جنتا کسی اور چیز نے نہیں کیا۔ ایک بائیوپک بنانا اپنے آپ میں ایک مشکل کام ہے،لیکن ہندوستانی سنیما کے باپ کے بارے میں تصور کرنا اس سے بھی زیادہ چیلنجنگ ہے۔ میری ٹیم اس کے لیے تیار اورکمر کس چکی ہے۔ بے حد فخر کے ساتھ ’میڈ ان انڈیا‘پریزنٹ کر رہا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں