جموں، جے اینڈ کے اوپن گولف چیمپئن شپ 4 سے 7 اکتوبر تک جموں توی گولف کلب میں کھیلی جائے گی۔
پروفیشنل گولف ٹور آف انڈیا (پی جی ٹی آئی) نے منگل کو یہاں چیمپئن شپ کے تیسرے ایڈیشن کا اعلان کیا۔ جموں و کشمیر محکمہ سیاحت کے تعاون سے کھیلے جانے والے چار روزہ ٹورنامنٹ کی انعامی رقم 50 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔
چیمپیئن شپ میں سرفہرست ہندوستانی پیشہ ور کھلاڑی ادیان مانے، راشد خان، دفاعی چیمپئن یوراج سنگھ سندھو اور سابق چیمپیئن ہنی بیسویا کے علاوہ بنگلہ دیش کے جمال حسین، بادل حسین اور سری لنکا کے این تھنگاراجا اور متھن پریرا شامل ہوں گے۔
جموں و کشمیر کے محکمہ سیاحت کے خصوصی سکریٹری امرجیت سنگھ نے کہا کہ “ہم جے اینڈ کے اوپن گولف ٹورنامنٹ اور پی جی ٹی آئی کے ساتھ اپنی مسلسل وابستگی کے منتظر ہیں۔ یہ ٹورنامنٹ جموں و کشمیر کے مرکز کے زیر انتظام علاقے کو گولف سیاحت کے لیے ایک سازگار مقام کے طور پر پیش کرنے کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔ پی جی ٹی آئی کے ساتھ ہماری شراکت داری اور جے اینڈ کے اوپن کے انعقاد سے ہمیں جے اینڈ کے میں گولف کے بہترین مقامات کو وسیع تر سامعین کے سامنے دکھانے کا موقع بھی ملے گا۔
