38

جھینگا کسان کانفرنس-2023 کا افتتاح جمعرات کو گجرات میں

نئی دہلی، ماہی پروری، حیوانات اور ڈیری کے مرکزی وزیر پرشوتم روپالا 14 ستمبر کو گجرات کے نوساری میں جھینگاکسان کانفرنس-2023 کے دوسرے ایڈیشن کا افتتاح کریں گے۔
کانفرنس کا انعقاد انڈین کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ (آئی سی اے آر) – سینٹرل انسٹی ٹیوٹ آف بریکش واٹر ایکوا کلچر (سی آئی بی اے) زیر اہتمام کیا جا رہا ہے۔
منگل کو ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کی وزارت کی طرف سے جاری کردہ ایک ریلیز کے مطابق، کانفرنس کے دوران، سی آئی بی اے اور نیشنل فشریز ڈیولپمنٹ بورڈ (این ایف ڈی بی) اور سی آئی بی اے اور گجرات کے ماہی گیر پروڈیوسر آرگنائزیشن (ایف ایف پی او) کے درمیان مفاہمت ناموں پر دستخط کیے جائیں گے۔
اپنی نوعیت کی اس دوسری کانفرنس میں گجرات کے زراعت، حیوانات، گائے کی افزائش، ماہی پروری اور دیہی ترقی کے وزیر راگھوجی بھائی ہنسراج بھائی پٹیل، نوساری کے ایم پی، سی آر۔ پاٹل اور گجرات قانون ساز اسمبلی کے رکن آر سی۔ پٹیل بھی موجود رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں