34

کمل ناتھ بجٹ کی کمی کا حوالہ دیتے رہے، بی جے پی کے پاس عوامی بہبود کے لیے پیسے کی کمی نہیں ہے: شیوراج

گنج بسوڑا (ودیشہ)، مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے آج سابق وزیر اعلی کمل ناتھ پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جب وہ (مسٹر کمل ناتھ) وزیراعلیٰ تھے، وہ ہمیشہ بجٹ کی کمی کا حوالہ دیتے رہے، جبکہ عوامی بہبود کے لیے بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کے پاس بجٹ کی کوئی کمی نہیں ہے۔
مسٹرچوہان نے یہاں جن آشیرواد یاترا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کے لوگ گھبرائے ہوئے ہیں۔ آج دگ وجے سنگھ نے ایک ٹویٹ میں محکمہ خزانہ کے افسران کو دھمکی دی۔ وہ پوچھ رہے ہیں کہ پیسہ کہاں سے آرہا ہے۔
اسی سلسلے میں وہاں موجود خواتین سے خطاب کرتے ہوئے مسٹرچوہان نے کہا کہ جب کمل ناتھ سوا سال وزیر اعلیٰ تھے تو وہ ہمیشہ بجٹ کی کمی کا حوالہ دیتے رہے۔
مسٹر چوہان نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی کرسی پر بیٹھ کر بجٹ کی کمی کی باتیں کرتے رہنا بہت آسان ہے، ایسی صورتحال میں وزیراعلیٰ کو کرسی سے ہٹ جانا چاہیے۔ انہوں نے عوام کو سہولیات فراہم نہیں کیں اس لئے کرسی سے دستبردار ہو گئے۔

کیٹاگری میں : state

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں