44

کوروناوائرس، لاک ڈاؤن: آن لائن کلاس لینے والے بچوں کی مدد کو آگے آئیں پرینکا چوپڑا

ممبئی، (یو این آئی) بالی وڈ اداکارہ پرینکا چوپڑہ لاک ڈاؤن کے دوران آن لائن کلاس لینے والے بچوں کی مدد کررہی ہیں۔


پرینکا چوپڑہ نے انسٹاگرام پر اپنا ایک ویڈیو شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ انہوں نے ایک برانڈ کے ساتھ پارٹنر شپ کرتے ہوئے ان بچوں کو ہیڈفون فراہم کرنے کی پہل شروع کی ہے جو کورونا کی وجہ سے نئے ورچوئل كلاسیں لے رہے ہیں۔ پرینکا نے کہا کہ نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور تعلیم میں کامیابی، یہ ایسی دو چیزیں ہیں جو ان کے دل کے قریب ہیں۔ ویڈیو کے آخر میں انہوں نے مداحوں کی حوصلہ افزائی کرنے کی کوشش کی تھی۔

View this post on Instagram

Good morning ❤

A post shared by Priyanka Chopra Online (@priyankaonline) on


پرینکا اور ان کے شوہر نک نے وزیراعظم شہری امداد اور پی ایم کیئرس فنڈ ، یونیسف اور گونج سمیت 10 چیریٹیزمیں عطیہ دیا ہے۔ تاہم انہوں نے کتنی رقم دی ہے اس کی کوئی معلومات نہیں ہے۔

View this post on Instagram

She looked so hot ??

A post shared by Priyanka Chopra Online (@priyankaonline) on


پرینکا نے نرسوں کے لئے بھی چندہ دیا ہے۔ انہوں نے ہیلتھ کیئر ورکرس اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی بھی تعریف کی تھی جو دن رات مریضوں کا علاج کر رہے ہیں اور انہیں وائرس سے بچا رہے ہیں۔


بالی ووڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا جونس


بالی ووڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا جونس

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں