39

لاک ڈاؤن، رمضان کو لیکر مولانا کر رہے ہیں لوگوں سے گھر پر ہی عبادت کرنے کی اپیل، ثنا شیخ نے شیئر کیا ویڈیو

نئی دہلی (ایجنسی) دنیا بھر میں کورونا وائرس وبا کے چلتے گھر پر ہی رہنے کیلئے لوگوں سے کہا جارہا ہے۔ ہندستان میں اس مہلک بیماری والے انفیکشن کو پھیلنے سے روکنے کیلئے ملک بھر میں لاک ڈاؤ جاری ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے حکم کے مطابق آئندہ 3 مئی تک ملک میں لاک ڈاؤن جاری رہے گا۔ اس درمیان 24 اپریل سے رمضان کا پاک مہینے کا آغاز ہو رہا ہے۔

اس مقدس ماہ میں پورے مہینے اسلامی مذہب کے لوگ اس کی پیروی کتے ہیں۔ اس میں سب سے اہم افطار اور سحری ہوتی ہے جس میں لوگ کافی مصروف پوتے ہیں۔ وہیں اس مہینے میں نماز اور عبادت کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔ ایک ساتھ نماز ادائیگی ینی تراویح بھی ہوتی ہے۔ لیکن اس مرتبہ رمضان کے مہیہنے میں کورونا وائرس کے سبب لاک ڈاؤن نافذ ہونے کے پیش نظر رمضان میں نماز تروایح وغیرہ ادا نہ ہو سکے گی۔ کیونکہ لاک ڈاؤن میں سوشل ڈسٹیسنگ کا خیال رکھنے کو کہا گیا ہے۔

Just now.. Some Maulanas Along with the Police came to our area to announce this.. – if the audio is not clear in the video, let me tell u (also since I did not record the whole thing).. All they want to convey to us is.. to STAY AT HOME.. Even during Ramzaan do not come out to Pray or buy Iftaari or Sehri .. Things will be provided to us on a daily basis.. #WeSupportTheLockdown

Posted by Sana Amin Sheikh on Thursday, April 23, 2020

ٹی وی کی مشہور اداکارہ ثنا امین شیخ نے فیس بک پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ کچھ مولٰنا پولیس اہلکار کے ساتھ ہمارے علاقے میں گھوم۔گھوم کر مائیک سے اپیل کررہے ہیں کہ رمضان میں گھر سے باہر نہ نکلیں۔ اداکارہ نے آگے لکھا کہ مولانا اپیل کررہے ہیں کہ نماز کیئے باہر نہ نکلیں گھر پر ہی نماز پڑھیں۔ سحری اوع افطاری کے سامان خریدنے کیلئے بھی باہر نہ نکلیں۔ یہ سب سامان آپ کے گھر میں ہی پہنچایا جائے گا۔ کورونا سے بچاؤ کیلئے گھر پر ہی رہیں۔


ٹی وی اداکارہ ثنا امین شیخ

ٹی وی اداکارہ ثنا امین شیخ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں