40

ڈیزل گاڑیوں پر 10 فیصد جی ایس ٹی کی تجویز نہیں: گڈکری

نئی دہلی، روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کے وزیر نتن گڈکری نے آج کہا کہ فی الحال ڈیزل گاڑیوں پر دس فیصد اضافی جی ایس ٹی لگانے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔

ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے، مسٹر گڈکری نے ایکس کہا، “ڈیزل گاڑیوں کی فروخت پر 10 فیصد اضافی جی ایس ٹی کی تجویز دینے والی میڈیا رپورٹس کے بارے میں وضاحت کی فوری ضرورت ہے اور اس تناظر میں یہ واضح کرنا ضروری ہے کہ حکومت کے پاس ایسی کوئی تجویززیرغور نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا، “2070 تک ملک میں کاربن کے اخراج کونیٹ زیرو کرنے کے ہدف اور ڈیزل جیسے خطرناک ایندھن کی وجہ سے فضائی آلودگی کی سطح کو کم کرنے کے ساتھ ہی گاڑیوں کی فروخت کو تیز کرنا ہمارا عزم ہے اور اس ہدف کو حاصل کرنے کے لئے فعال طورپر صاف اور سبز متبادل ایندھن کو اپنانے کی ضرورت ہے اور یہ ایندھن درآمدی متبادل، کم لاگت، مقامی اور آلودگی سے پاک ہونے چاہئیں۔

قبل ازیں، سوسائٹی آف انڈین آٹوموبائل مینوفیکچررز (ایس آئی اے ایم) کی 63ویں سالانہ میٹنگ میں، مسٹر گڈکری نے آج صبح کہا کہ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن آج شام ان کی رہائش گاہ پرملاقات کرنے والی ہیں جس میں ڈیزل گاڑیوں پر 10 فیصد اضافی جی ایس ٹی لگانے کی تجویز پیش کریں گے۔

تاہم میڈیا میں یہ خبر آنے کے بعد مسٹر گڈکری نے مائیکرو سائٹ ایکس پر وضاحت دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں