نئی دہلی، نائب صدر جمہوریہ ہند جگدیپ دھنکھڑ نے نواوکھائی پر اہل وطن کو مبارکباد دی ہے۔
نائب صدر کے سکریٹریٹ میں بدھ کو یہاں جاری ایک پیغام میں کہا گیا کہ مسٹر دھنکھڑ نے دھان کی فصل کی کٹائی سے متعلق تہوار نو اوکھائی کے موقع پر کسانوں کو مبارکباد دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے اناداتا کسان اس تہوار کو دھان کی کٹائی کی یاد میں مناتے ہیں۔ یہ تہوار ہمیں باہمی بھائی چارے، محبت اور سماجی ہم آہنگی کا پیغام دیتا ہے۔
مسٹر دھنکھڑ نے کہا ’’نواوکھائی کے مقدس تہوار پر تمام ہم وطنوں کو دلی نیک تمنائیں اور مبارکباد۔ اس پرمسرت موقع پر میں ایشور سے ملک کے تمام کسان بھائیوں کی خوشحالی اور ملک کی ترقی کے لیے پرارتھنا کرتا ہوں۔