48

ٹی -20 نیشنل ڈیف کرکٹ چیمپئن شپ بھونیشور میں 25 ستمبر سے

نئی دہلی، انڈین ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن (آئی ڈی سی اے) کی ٹی-20 نیشنل کرکٹ چیمپئن شپ فار دی ڈیف 25 ستمبر سے اوڈیشہ کے بھونیشور میں شروع ہوگی۔
سات روزہ چیمپئن شپ میں 19 ٹیمیں حصہ لیں گی۔
چار مختلف گروپس میں تقسیم ہونے والی ٹیمیں 42 میچ کھیلیں گی۔
اوڈیشہ ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام یہ میچ بھونیشور کے چار مختلف میدانوں پر کھیلے جائیں گے۔
فائنل میچ یکم اکتوبر کو ایسٹ کوسٹ ریلوے اسپورٹس ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا اور اس دن سہ پہر 3:30 بجے ایک تقریب میں فاتح ٹیم اور کھلاڑیوں کو ان کی کارکردگی پر اعزاز سے نوازا جائے گا۔
اس چیمپئن شپ میں جیتنے والی ٹیم کو ایک لاکھ روپے جبکہ رنر اپ کو 50 ہزار روپے کا انعام دیا جائے گا۔
بیٹنگ، بولنگ، فیلڈنگ، سپر سکس اور دیگر کیٹگریز میں بہترین کارکردگی دکھانے والے ہر کھلاڑی کو پانچ ہزار روپے دیے جائیں گے۔ پلیئر آف دی میچ کو 2100 روپے کا انعام دیا جائے گا۔
اوڈیشہ ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن (او ڈی سی اے) کے سکریٹری، ساگر کانت سیناپتی نے کہا، “ہمیں اوڈیشہ کے بھونیشور میں بہروں کے لیے آئی ڈی سی اے 7ویں ٹی 20 قومی کرکٹ چیمپئن شپ کی میزبانی کرنے پر خوشی ہے۔”

کیٹاگری میں : Sports

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں