23

اداکار ارجن کپور کورونا پوزیٹیو

ممبئی، بالی وڈ اداکارارجن کپور کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی توثیق ہوئی ہے۔ ارجن نے اتوار کو سوشل میڈیا پر خود یہ اطلاع دی۔
ارجن نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ میں کہا،’ ہر کسی کو یہ اطلاع دینا میرا فرض ہے۔ میری کورونا ٹیسٹ رپورٹ پوزیٹیو آئی ہے۔ میں ٹھیک ہوں اور مجھ میں اس کی کوئی علامت نہیں ہے‘۔
انہوں نے کہا،’ڈاکٹروں کی صلاح پر میں نے خود کو گھر میں ہی آئیسولیٹ کر لیا ہے اور اب میں ہوم کوارنٹائن میں رہوں گا۔ میں آپ سب کی سپورٹ کے لیے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ میں آنے والے دنوں میں اپنی صحت سے متعلق اطلاع اپڈیٹ کرتا رہوں گا۔ یہ غیرمعمولی اور ایسا وقت ہے جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں اور مجھے پورا یقین ہے کہ پوری انسانی دنیا اس سے ضرور نکل آئے گی‘۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں