17

ریا چکرورتی کی درخواست ضمانت مسترد

ممبئی: ریا چکرورتی کے ساتھ ہی شووک چکرورتی، سیموئل مرانڈا، دیپیش ساونت، جید ولاترا اور عبدالباسط پریہار کو بھی ضمانت نہیں ملی ہے۔ ممبئی کی سیشن کورٹ نے ریا چکرورتی اور شووک چکرورتی سمیت سبھی 6 ملزمین کی ضمانت عرضی خارج کردی ہے۔ اس مطلب واضح ہے کہ اب ریا چکرورتی کو ابھی جیل میں ہی رہنا ہوگا۔ ریا چکرورتی اور شووک چکرورتی نے اپنی گرفتاری کی مخالفت میں ممبئی کے سیشن کورٹ میں ضمانت عرضی داخل کی تھی۔
عدالت میں ضمانت عرضی پر فیصلہ لکھا جانا شروع ہوچکا ہے۔ ریا چکرورتی اور شووک سمیت 6 ملزمین کی ضمانت عرضی پر فیصلہ سنایا جائے گا۔ این سی بی کو دیئے اپنے بیان میں شووک چکرورتی نے بتایا کہ وہ سشانت سنگھ راجپوت کے لئے کئی بار ڈرگس لا چکا ہے۔
ذرائع کے مطابق، شووک چکرورتی نے یہ بھی بتایا ہے کہ ڈرگس کی پیمنٹ ان کی بہن ریا چکرورتی، سشانت سنگھ راجپوت کے کریڈٹ کارڈ سے ہی کرتی تھیں۔ اپنی رہائی کا انتظار کر رہی ریا چکرورتی پوری ر ات سو نہیں سکیں اور اپنی سیل میں گھومتی رہیں۔ صبح 6 بجے رول کال پر وہ سیل سے باہر آئیں اور کچھ دیر بعدہی واپس اپنی سیل میں چلی گئیں۔ ریا چکرورتی کو ناشتے میں چائے کے ساتھ پوہا دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں