سری نگر، جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے صدر سید محمد الطاف بخاری کا کہنا ہے کہ میرے دروازے جماعت اسلامی اور حریت والوں کے لئے بھی کھلے ہیں۔
ان کا ساتھ ہی کہنا تھا: ‘ہمارے دروازے ان سب لوگوں کے لئے کھلے ہیں جو آئین ہند پر یقین رکھتے ہوں، فرقہ وارانہ سیاست نہ کرتے ہوں، ڈرگس اور دہشت گردی میں ملوث نہ ہوں’۔
موصوف صدر نے ان باتوں کا اظہار بدھ کو اونتی پورہ میں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا: ‘ہمارے دروازے سب لوگوں کے لئے کھلے ہیں خواہ وہ جماعت اسلامی کے ہوں یا حریت والے ہوں’۔
ان کا کہنا تھا: جو آئین ہند پر یقین رکھتے ہوں، فرقہ وارانہ سیاست نہ کرتے ہوں، ڈرگس اور دہشت گردی میں ملوث نہ ہوں ان کے لئے ہمارے دروازے کھلے ہیں’۔
مسٹر بخاری نے کہا کہ جمہوریت اس ملک کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا: ‘جمہوریت اس ملک کی سب سے بڑی ضرورت ہے اور اس ملک کی طاقت جمہوریت ہی ہے’۔
ان کا کہنا تھا کہ میں جموں وکشمیر کے تمام باشندوں کے ساتھ رابطے میں ہوں۔
قبل ازیں انہوں نے عوامی جلسے سے خطاب کے دوران کہا کہ ہمارا مقدر ہندستان کے ساتھ ہے۔
