12

زرمبادلہ کے ذخائر ریکارڈ 542 ارب ڈالر پر پہنچے

ممبئی،ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں چار ستمبر کو ختم ہفتے میں 58.2 کروڑ ڈالر بڑھکر 542.01 ارب ڈالر کے نئے ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا یہ مسلسل دوسرا ہفتہ ہے جب غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 540 ارب ڈالر کے پار رہا ہے ۔اس سے پہلے 28 اگست کو ختم ہفتے میں 3.88 ارب ڈالر بڑھکر یہ 541.43 ارب ڈالر ہوگیا تھا۔
ریزرو بینک کے ذریعہ جاری اعدادو شمار کے مطابق غیرملکی زرمبادلہ کا سب سے بڑا جزو غیر ملکی کرنسی کے اثاثوں کی مالیت 26.9 کروڑ ڈالر بڑھکر 498.36 ارب ڈالر ہوگئی۔ اس دوران سونے کے ذخائر بھی 32.1 ارب ڈالر اضافے سے 37.52 ارب ڈالر پر رہا۔
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے پاس ریزرو فنڈ کے 90 لاکھ ڈالر کی گراوٹ کے ساتھ 4.65 ارب ڈالر ہوگئی ، جبکہ خصوصی ڈرائنگ حقوق20 لاکھ ڈالر بڑھکر 1.48 ارب ڈالر ہوگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں