24

پٹرول اور ڈیزل سستا

نئی دہلی،آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے آج ایک بار پھر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تخفیف کی ہے۔ اس سے قبل اتوار کے روزدونوں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی تھی۔
ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں پٹرول کی قیمت 14 پیسے کی کمی سے 81.72 روپے فی لیٹر ہوگئی جبکہ کولکاتہ ، ممبئی اور چنئی میں پٹرول 13۔13 پیسے سستا ہوا۔ اس کی قیمت کولکتہ میں 83.23 روپے ، ممبئی میں 88.38 روپے اور چنئی میں 84.72 روپے فی لیٹر تھی۔
دہلی اور کولکتہ میں ڈیزل کی قیمتوں میں 15 پیسے کی کمی سے بالترتیب 72.78 اور 76.28 روپے فی لیٹر ہو گئی۔ ڈیزل 16 پیسے سستا ہوکر ممبئی میں 79.29 روپے اور چنئی میں 14 پیسے سستا ہوکر78.12 روپے فی لیٹر ہے۔
ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت (فی لیٹ) مندرجہ ذیل ہے:۔
میٹرو ———– پٹرول —————– ڈیزل
دہلی ———— 81.72 (-14 پیسے) ——- 72.78 (-15 پیسے)
کولکتہ ——— 83.23 (-13 پیسے) ——- 76.28 (-15 پیسے)
ممبئی ————- 88.38 (-13 پیسے) ——- 79.29 (-16 پیسے)
چنئی ———— 84.72 (-13 پیسے) ——- 78.12 (-14 پیسے)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں