14

سینسیکس میں 98 پوائنٹس کی اور نفٹی میں 43 پوائنٹس کی کمی

ممبئی، غیر ملکی بازاروں کی طرف سے ملنے والے مضبوط اشاروں کے درمیان آئی ٹی، رئیلٹی اور ٹیک کمپنیوں میں زبردست خریداری کے باوجود ، ٹیلی کام ، بینکنگ اور فنانس کمپنیوں میں زبردست فروخت کے دباؤ میں مسلسل دو دن کے اضافع سے محروم ہوتے ہوئے بی ایس ای کا 30 حصص پر مشتمل انڈیکس سینسیکس پیر کے روز 97.92 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 38،756.63 پوائنٹس پر بند ہوا اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی 43.40 پوائنٹس کی گراوٹ 11،421.05 پر بند ہوا۔
سینسیکس آج 39،073.51 پوائنٹس پر تیزی کے ساتھ کھلا۔ کاروبار کے دوران 39،230.16 پوائنٹس کے بلند ترین سطح اور 38،573.17 پوائنٹس کم ترین سطح پر ہوتے ہوئے یہ گزشتہ دنکے مقابلے میں 0.25 فیصد پھسل کر 38،756.63 پوائنٹس پر بند ہوا-
بڑی کمپنیوں کے برعکس ، سرمایہ کاروں نے چھوٹی اور درمیانے درجے کی کمپنیوں میں بہت زیادہ سرمایہ کاری کی۔ بی ایس ای کا مڈ کیپ 1.56 فیصد 228.07 پوائنٹس اضافے سے 14،887.69 پوائنٹس اور اسمال کیپ 4.03 فیصد یا 586.96 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 15،145.23 پوائنٹس پر بند ہوا۔
سنسیکس کی 30 کمپنیوں میں سے 20 کمپنیاں سرخ نشان میں اور باقی 10 سبز نشان میں رہیں۔ ٹیلی کام کمپنی بھارتی ایئرٹیل کو آج سب سے زیادہ نقصان ہوا اور اس کمپنی کے حصص میں 3.46 فیصد کی کمی واقع ہوئی۔ آئی ٹی کمپنی ایچ سی ایل ٹیک سب سے زیادہ کمانے والی کمپنی تھی اور کمپنی کے حصص میں 10.08 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں