22

ایچ ڈی ایف سی بینک کی چار فیصد گراوٹ سے اسٹاک مارکیٹ میں افراتفری

ممبئی، امریکی فیڈرل ریزرو کی شرح سود کے حوالے سے جاری میٹنگ کے فیصلے سے قبل عالمی منڈی کے ملے جلے رجحان کے درمیان مقامی سطح پر ایچ ڈی ایف سی بینک سمیت 23 کمپنیوں میں چار فیصد تک گراوٹ سے اسٹاک مارکیٹ میں آج افراتفری مچ گئی۔
بی ایس ای کا حساس انڈیکس سینسیکس 796 پوائنٹس یعنی 1.18 فیصد گر کر67 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح سے نیچے 66800.84 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 231.90 پوائنٹس یعنی 1.15 فیصد گر کر20 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح سے نیچے 19901.40 پوائنٹس پر آگیا۔ اسی طرح بی ایس ای کا مڈ کیپ 0.33 فیصد گر کر 32313.01 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.51 فیصد گر کر 37410.50 پوائنٹس پررہا۔
اس دوران بی ایس ای میں کل 3803 کمپنیوں کے حصص میں کاروبار ہوا جن میں سے 2110 میں فروخت، 1550 میں خریداری جب کہ 143 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اسی طرح نفٹی کی 39 کمپنیوں میں گراوٹ جب کہ باقی 11 میں تیزی رہی۔
بی ایس ای کے تمام 18 گروپوں میں فروخت کا دباؤ تھا۔ اس کی وجہ سے کموڈٹیز 1.39، سی ڈیز 0.57، انرجی 0.75، ایف ایم سی جی 0.42، فنانشل سروسز 1.39، ہیلتھ کیئر 0.56، انڈسٹریلز 0.41، آئی ٹی 0.47، ٹیلی کام 0.95، آٹو 0.51، بینکنگ 1.05، کیپٹلزگڈز 0.41، کنزیومر ڈیوریبلز 0.41، میٹل 1.25، آئل اینڈ گیس 0.68، ریئلٹی 1.20، ٹیک 0.47 اور سروسز گروپ کے حصص 0.66 فیصد لڑھک گئے۔
بین الاقوامی سطح پر ملا جلا رجحان رہا۔ اس دوران، برٹین کا ایف ٹی ایس ای 0.74 اور جرمنی کا ڈیکس 0.62 فیصد چڑھ گیا جب کہ جاپان کا نکئی 0.66، ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ 0.62 اور چین کا شنگھائی کمپوزٹ 0.52 فیصد گرگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں