29

باہمی کرکٹ سیریز پر ہندستان سے بات نہیں کریں گے:مانی

لاہور، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین احسان مانی نے اپنے ہندستانی منصب سوروگنگولی سے پاکستانی کرکٹرز کے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں شمولیت کی درخواست سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ باہمی کرکٹ سیریز پر ہندستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) سے اب بات نہیں کریں گے۔
ایک بیان میں احسان مانی نے کہا کہ باہمی کرکٹ سیریز پر بات چیت کے لیے سیاسی معاملات نارمل ہونا ضروری ہیں، سیاسی صورت حال نارمل ہونے پر کرکٹ بحالی کی بات ہوسکے گی۔احسان مانی نے کہاکہ ہندستان کے ساتھ ٹی 20 لیگ شروع کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور ہندستانی بورڈ کے صدر سوروگنگولی سے پاکستانی کرکٹرز کے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں جانے کی درخواست نہیں کروں گا۔
واضح رہے کہ دہشت گردی کے پیش نظر ہندستانی ٹیم نے 14سال سے زیادہ عرصے سے پاکستان میں ٹیسٹ سیریز نہیں کھیلی اور پاکستانی کھلاڑیوں کو بھی مقابلوں کیلئے سرحد پار کئے ہوئے تقریباً 8 سال ہو چکے ہیں۔اگرچہ دونوں ٹیمیں ورلڈ کپ، چمپئنز ٹرافی سمیت آئی سی سی کے شو کیس ایونٹس میں آمنے سامنے آتی رہتی ہیں تاہم شائقین اسٹار کھلاڑیوں کو باہمی سیریز کے دوران ایکشن میں دیکھنے کے منتظر ہیں۔
انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ دوطرفہ کرکٹ تعلقات کو دوبارہ شروع کرنے سے قبل دونوں ممالک کے درمیان سیاسی تناؤ کو کم کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ باہمی معاملات میں کافی بہتری لائی جا سکتی ہے اور مقابلوں کیلئے عام حالات میں کسی سے بھی بات کی جا سکتی ہے تاہم تالی دونوں ہاتھوں سے ہی بجتی ہے ۔

کیٹاگری میں : Sports

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں