16

بنگلہ دیش ٹیم کیلئے سات روز کا قرنطینہ

کولمبو ، سری لنکا کرکٹ نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ پر واضح کردیا ہے کہ دورہ سری لنکا پر پہنچنے کے بعد بنگلہ دیش کی ٹیم کو ہر صورت میں سات روز کا قرنطینہ کرنا پڑے گا جس کے بعد وہ نیٹ پریکٹس کیلئے میدان میں اترسکتی ہے، اس بات کی تصدیق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو نظم الدین چودھری نے بھی کردی ہے۔
قبل ازیں یہ خبریں تھیں کہ بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم سری لنکا 27ستمبر کو پہنچنے کے بعد اگلے ہی روز نیٹ پریکٹس کا آغاز کردے گی تاہم اب اس بات کی تصدیق کردی گئی ہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کو دورہ سری لنکا پر پہنچنے کے بعد سات روز کا قرنطینہ کرنا پڑے گا۔سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز 23اکتوبر سے ہوگا۔

کیٹاگری میں : Sports

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں