13

سابق ہندوستانی آل راؤنڈر سداشیو پاٹل کا انتقال

کولہا پور ، سابق ہندوستانی آل راؤنڈر سداشیو پاٹل کا منگل کو کولہا پور میں واقع اپنی رہائش گاہ پر انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 86 سال تھی۔ ان کے پسماندگان میں ان کی بیوی اور دو بیٹیاں ہیں۔
فاسٹ بالنگ آل راؤنڈر سداشیو نے دسمبر 1955 میں ہندستان کے لئے بمبئی (اب ممبئی) میں نیوزی لینڈ کے خلاف اپنا واحد ٹیسٹ کھیلا تھا جس میں انہوں نے مجموعی طور پر 51 رنز کے عوض دو وکٹیں حاصل کیں اور 14 رنز بنائے تھے۔ اس کے بعد وہ پھر کبھی ہندوستان کے لئے نہیں کھیلے۔
وہ رنجی میں مہاراشٹر کے لئے کھیلے تھے ۔ انہوں نے 1953-1964 میں 36 فرسٹ کلاس میچوں میں 866 رنز بنانے کے علاوہ 83 وکٹیں حاصل کیں۔ فرسٹ کلاس میں اننگز میں ان کی عمدہ کارکردگی 38 رنز کے عوض پانچ وکٹ تھی۔
انہیں لالہ امر ناتھ نے بریک دیا جو اس وقت سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین تھے۔ واحد ٹیسٹ میں ان کی کارکردگی مناسب تھی لیکن انہیں دوبارہ موقع نہیں ملا۔ انہوں نے 10 نمبر پر بیٹنگ کے دوران 14 رنز ناٹ آؤٹ بنائے اور دونوں اننگز میں جان ریڈ کی وکٹ حاصل کی۔ انہوں نے میچ میں مجموعی طور پر 23 اوورز میں 51 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کی تھیں۔ ہندوستان نے اننگز اور 27 رنز سے میچ جیتا تھا۔

کیٹاگری میں : Sports

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں