11

اسرائیل میں کورونا کے مزید4034 نئے کیسز

تل ابیب ،اسرائیل میں کورونا وائرس کے 4034 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 164402 ہوگئی ہے۔ یہ اطلاع وزارت صحت کی جانب سے دی گئی ہے۔
اسی عرصہ کے دوران 11 مزید اموات کے ساتھ کوروناوائرس سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 1147 ہوگئی ہے جبکہ شدید بیمار مریضوں کی تعداد 534 ہے۔
گزشتہ24گھنٹوں کے دوران اسرائیل میں 2157 مریض شفایاب ہوئے ہیں جس سے اس کی مجموعی تعداد 120727 ہوچکی ہے۔ فی الحال اس ملک میں 42528 ایکٹیو کیسز ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ اسرائیلی انتظامیہ نے حال ہی میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر پابندیاں عائد کردی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں