7

من موہن اور چدمبرم نے راجیہ سبھا سے چھٹی لی

نئی دہلی،سابق وزیراعظم من موہن سنگھ ،سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم اور کئی دیگر اراکین نے صحت وجوہات سے راجیہ سبھا کے 252 ویں اجلاس میں چھٹی لے لی ہے۔
چیئرمین ایم وینکئیا نائیڈو نے بدھ کو ایوان کی کارروائی شروع ہونے پر یہ اطلاع دی۔ مسٹر سنگھ ،مسٹر چدمبرم ،کانگریس لیڈر آسکر فرنانڈیس،اےآئی اے ڈی ایم کے کے اے نونیت کرشنن،عام آدمی پارٹی کے سشیل کمار گپتا،تلنگانہ راشٹر سمیتی کے بندا پرکاش،ترنمول کانگریس کے مانس رنجن بھوئیاں اور ایک دیگر رکن مہیندر پرساد نے الگ الگ مدت کے لئے چھٹی لی ہے۔
نامزد رکن نریندر جادھو اور ایک دیگر رکن نے پورے اجلاس کےلئے چھٹی لی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں