10

ملک میں کورونا ریکوری شرح 78.53 فیصد

نئی دہلی، پورے ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 82,961 کورونا متاثرین کے صحتیاب ہونے سے قومی اوسط ریکوری شرح بڑھ کر 78.53 ہو گئی ہے۔ ان میں 19,423 افراد مہاراشٹر کے ہیں۔ ملک تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں میں ریکوری شرح 70 فیصد سے زیادہ ہے۔
صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کے بدھ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثرہ 82,961 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں، جس سے اب تک کورونا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 39,42,360 ہوگئی ہے۔
وزارت نے آج بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے نجات پانے والوں میں سے 23.41 فیصد افراد مہاراشٹر کے، 11.6 فیصد افراد آندھرا پردیش کے، 8.9 فیصد افراد کرناٹک کے، 8.1 فیصد افراد اترپردیش کے اور 6.9 فیصد افراد تملناڈو کے ہیں۔ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق 15 ستمبر کو مہاراشٹر کے 19,423، آندھرا پردیش کے 9,628، کرناٹک کے 7,406، تملناڈو کے 5,735،اترپردیش سے 6،680، اڈیشہ سے 3،714، دہلی سے 3،081، مغربی بنگال سے 2،919، بہار سے 1،420، ہریانہ سے 2،454، تلنگانہ سے 2،260 اور آسام سے 1،849 افراد شامل ہیں۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ریکوری کی شرح کے معاملے میں بہار سب سے آگے ہے۔ بہار میں ری کوری کی شرح 91 فیصد ہے۔ اس کے علاوہ تملناڈو میں ریکوری کی شرح 89 فیصد، مغربی بنگال میں 87 فیصد، دہلی میں 85 فیصد، راجستھان میں 83 فیصد، گجرات میں 83 فیصد اور آندھرا پردیش میں 81 فیصد ہے۔
ان کے علاوہ تلنگانہ میں ریکوری کی شرح 80 فیصد، ہریانہ میں 78 فیصد، اڈیشہ میں 79 فیصد، اترپردیش میں 78 فیصد، کرناٹک میں 78 فیصد، مدھیہ پردیش میں 75 فیصد، جھارکھنڈ میں 77 فیصد، کیرالا، پنجاب میں 72 فیصد، مہاراشٹر 71 فیصد ، جموں وکشمیر 65 فیصد اور چھتیس گڑھ میں 48 فیصد ہے۔
وزارت صحت نے بتایا کہ ملک کے 27 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں میں ریکوری شرح 70 فیصد سے زیادہ ہے اور 13 ریاستوں میں ریکوری شرح اوسط سے زیادہ ہے۔
پچھلے 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کے 90,123 معاملات سامنے آنے سے اب تک وائرس کا شکار ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 50,20,359 ہوگئی ہے جبکہ 15 ستمبر کو 82,961 متاثرہ مریضوں کے کورونا سے نجات پانے سے اور 1,290 مریض کی موت سے انفیکشن کے فعال معاملوں میں 5,872 کا اضافہ ہوا ہے۔ اس وقت پورے ملک میں 9,95,933 کورونا انفیکشن کے فعال معاملے ہیں۔
وزارت کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران انفیکشن کے نئے معاملوں میں سے 60.35 فیصد معاملے ملک کی پانچ ریاستوں مہاراشٹر (29.34 فیصد) ، کرناٹک (9.90 فیصد) ، آندھرا پردیش (9.27 فیصد) ، اتر پردیش (6.76 فیصد) اور تمل ناڈو (4.70 فیصد) کے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں