14

امریکہ کو تین چار ہفتے میں کورونا وائرس کی ویکسن مل جائے گی: ٹرمپ

واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ کو تین چار ہفتے کے اندر کورونا وائرس (کوویڈ-19) کی ویکسن مل جائے گی۔
مسٹر ٹرمپ نے منگل کو پینسلوینیا میں اے بی سی نیوز کے ذریعہ منعقد ووٹروں کے ساتھ میٹنگ میٹنگ میں کہا،’’ پچھلے انتظامیہ کو ایف ڈی اے اور دیگر سبھی منظوریاں لینے کی وجہ سے ممکنہ : ویکسن بنانے میں برسوں لگ جاتے ۔ ہم کچھ ہی ہفتوں میں اسے حاصل کر لیں گے۔ یہ تین یا چار ہفتے ہو سکتا ہے۔‘‘
کورونا وائرس کے خطرے کو کمتر آنکنے کےلئے چوطرطہ تنقید جھیل چکے مسٹرٹرمپ نے کہا،’’ہم ٹھیک ہورہے ہیں اور بیماری دور جارہی ہے ،یہاں تک کہ ویکسن کے بغیر بھی انفیکشن کم ہورہا ہے۔‘‘
انہوں نے کہا ،’’مجھے لگتا ہے کہ میں نے ملک کو بند کرکے کیا کیا،مجھے لگتا ہے کہ میں نے تقریباً 25 لاکھ لوگوں کی جان بچائی یا شاید اس سے بھی زیادہ۔ میں حقیقت میں ایسا نہیں سوچتا۔ مجھے لگتا ہے کہ ہم نے بہت اچھا کیا۔ میں نہیں جانتا کہ اسے اہمیت ملے گی یا نہیں۔‘‘

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں