14

مہوبہ معاملے کی غیر جانبدارانہ جانچ ہو:عآپ

لکھنؤ:عام آدمی پارٹی(عآپ) کے ریاستی نائب صدر عمران لطیف نے کہا ہے کہ مہوبہ کے کبرئی علاقے میں آتش بازی کے کاروباری کے قتل کے معاملے میں حکومت لیپا پوتی کررہی ہے اس کی غیر جانبدارانہ جانچ ہونی چاہئے۔
مسٹر لطیف نے بدھ کو کہا کہ کاروباری اندر کاٹ ترپاٹھی سے معطل ایس پی مانک لال پاٹیدار لگاتار رشوت اور رنگداری مانگنے کا کام کررہے تھے۔ اور منع کرنے پر ان کا قتل کردیا گیا۔ وائرل ویڈیو میں ہی نہیں بلکہ سب کے بعد بھی کئی سارے ویڈیو اور ثبوت نظر ائے جس سے صاف ہوتا ہے کہ مہوبہ میں ایس پی ہی نہیں پولیس محکمہ کے دیگر افسران بھی مسٹر ترپاٹھی کو رنگداری اور رشوت وصولنے کے لئے دھمکارہے تھے۔
انہوں نے الزام لگایا کہ مسٹر ترپاٹھی کے قتل میں کہیں نہ کہیں ایس پی کا ہاتھ ہے یہ قتل ایس پی منی لال پاٹیدار کے ذریعہ ہی کرائی گئی ہے۔ عآپ کے وفد نے مہوبہ جاکر متاثرہ کنبے سے ملاقات کی ہے ۔انہوں نے الزام لگایا کہ پولیس اب بھی متاثرہ کنبے کو ہراساں کررہی ہے۔
ریاستی نائب صدر نے مطالبہ کیا کہ معاملے میں جلد سے جلد ملزم کو گرفتار ی ہو انہوں نے انتباہ دیا کہ اگر اس معاملے میں مناسب کاروائی نہیں ہوتی ہے تو پارٹی تحریک چلائے گی۔

کیٹاگری میں : States

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں