14

بل گیٹس کے والد کا انتقال

نئی دہلی مائیکروسافٹ کے شریک بانی اور دنیا کے دوسرےسب سے امیرترین شخص بل گیٹس کے والد ولیم ایچ گیٹس دوم کا پیر کے روز انتقال ہوگیا۔وہ 94 سال کے تھے۔
بل گیٹس کے والد وکیل تھے اور انہوں نے امریکی فوج میں بھی اپنی خدمات دی تھیں۔اہل خانہ کے مطابق وہ الزائمرمیں مبتلا تھے اور ان کا انتقال واشنگٹن اسٹیٹ واقع گھر میں ہوا۔بل گیٹس نے اپنے والد کے لیے بہت ہی جذباتی تعزیتی پیغام لکھا ہے اور ان کی اہلیہ میلنڈا گیٹس نے بھی بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاونڈیشن میں ان کے تعاون کو یاد کیا ہے۔
بل گیٹس نے لکھا ہے،’’میرے والد کا پیر کو انتقال ہوگیا۔میرے والد کا جانا غیر متوقع نہیں تھا۔وہ 94 سال کے تھے اور وہ روزبروز کمزور ہورہے تھے۔میری بہنیں کرسٹی ، لِبی اور میں ،بہت ہی خوش قسمت تھے کہ ہمیں ایسے ماں باپ ملے۔انہوں نے ہمیشہ ہماری حوصلہ افزائی کی اور ہمارے ساتھ صبر کے ساتھ کام کیا۔میں ہمیشہ سے جانتا تھا کی اگر میں ناکام ہوا تب وہ میرے ساتھ ہوں گے۔میرے والد کا اثر میرے کام ،میرے طور طریقے اورزندگی جینے کے نظریے سب پر رہا ہے۔ان کا بیٹا ہونے کا احساس شاندار رہا ہے۔لوگ اکثر میرے والد سے پوچھتے تھے کہ کہا اصل بل گیٹس وہ ہیں۔سچائی یہ ہے کہ میں جو بھی بننے کی کوشش کررہا ہوں میرے والد وہ تھے۔میں انہیں ہرروز یاد کرتا رہوں گا۔
بل گیٹس کے والد کے خاندان کے پاس ایک فرنیچراسٹور تھا،انہوں نے فوجی کی شکل میں ایک سال امریکی فوج کو اپنی خدمات دیں۔وہ ٹوکیو میں تعینات تھے اور وہاں سے واپس آنے کے بعد انہوں نے وکالت کی ڈگری حاصل کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں