13

گوپی چند کی ٹاپ کھلاڑیوں کیلئے منی لیگ کی تجویز

ممبئی ، ہندوستانی بیڈمنٹن ٹیم کے کوچ اور سابق آل انگلینڈ چمپیئن پلیلا گوپی چند نے ملک میں کھیلوں کے آغاز کے لئے ٹاپ کھلاڑیوں کے درمیان بایوسیکیور ماحول بنانے اور کئی منی لیگ کے انعقاد کی تجویز پیش کی ہے۔
گوپی چند نے بدھ کے روز ایک ویبنار میں یہ تجویز کی ۔قومی بیڈمنٹن کوچ نے کہا کہ معاشرتی فاصلے کے قوانین کی وجہ سے یہ ممکن نہیں ہے کہ ہم بڑے پیمانے پر قومی یا ریاستی سطح پر ٹورنامنٹ کا اہتمام کریں لیکن ہم اپنی سطح کے اعلی کھلاڑیوں میں ہر کھیل میں متعدد لیگوں کا اہتمام کرسکتے ہیں۔
ایتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر عادل سماری والا نے بیڈمنٹن کوچ کی تجویز کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی فیڈریشن اپنے کھلاڑیوں کو فٹ رکھنے اور آئندہ سال کے ٹوکیو اولمپکس کے پیش نظر انہیں زبردست فارم میں رکھنے کے لئے ان کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔
سماری والا نے کہا کہ ہمارے ٹاپ کھلاڑی جون سے کیمپوں میں ہیں اور وہ اکتوبر سے سخت تربیت شروع کریں گے۔ ہم نے ابھی اپنے تفصیلی پروگراموں کے کیلنڈر کو دیکھا ہے اور ہم جنوری سے سخت مقابلہ کی توقع کر رہے ہیں۔ اولمپکس کے آغاز میں تاخیر کی وجہ سے ہمیں بہتر کارکردگی کا یقین ہے کیونکہ اس سے ہمارے نوجوان کھلاڑی زیادہ پختہ اور ان کی تیاری زیادہ اچھی ہو گی ۔

کیٹاگری میں : Sports

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں